بھارت سے شکست پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا محسن نقوی سے شکوہ

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیمپئنزٹرافی کے بڑےٹاکرے میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے شکوہ کرتےہوئے کہاکہ جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔

تفصیلات کےمطابق  گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مخاطب کرکے کہا کہ کہ آپ نے جیسے اسٹیڈیم بنائے ہیں ویسی ٹیم بھی بناتے۔ اب آئی ایم ایف کی قسط لینا تو آسان ہےلیکن قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرنا مشکل ہوگا۔جب قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن لڑکھڑائی اور بولرز کپکپائے تو یہ دیکھ کر سارا مزہ ہی کرکرا ہوگیا۔

کامران ٹیسوری نےکہاکہ قومی ٹیم میں بہترین صلاحیت کے حامل بلے بازوں اور جان لڑانے والےفیلڈرز کی ضرورت ہے۔ ایک بار اعلیٰ ترین معیار رکھ کر ٹیم بنالی جائےتو پھر شائقین کرکٹ کو مایوسی نہیں ہوگی۔

چیمپئنزٹرافی،2شکست کےبعد پاکستان کی امیدیں اگر مگر سےجڑ گئیں

واضح رہےکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھارت سے میچ جیتنے کی صورت میں ٹیم کےلیے ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button