الیکشن کمیشن کے صدر کے خط پر تحفظات، اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط پر ای سی پی نے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ صدر مملکت کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کے جواب میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے بارے میں بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر کی جانب سے ایسے الفاظ پر افسوس اور مایوسی ہوئی ہے۔

خط کے جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار ادارہ ہے جو آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔جواب میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔

ادارے نے صدر مملکت کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، جس میں الیکشن کمیشن ارکان اور اعلیٰ حکام ایوان صدر میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ ایوان صدر میں اجلاس پیر کے روز دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے۔

گرفتاری سے خوفزدہ عمران کی جیل بھرو تحریک کا کیا بنے گا؟

Related Articles

Back to top button