دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی

 آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپنانا ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 257 ویں کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں ملکی داخلی و سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اندرونی اورخطے کے سکیورٹی امور کا جائزہ بھی لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ عسکری قیادت درپیش چیلنجز سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور عسکری قیادت عوام کے تعاون سے اپنی آئینی ذمے داریاں نبھانے کا عزم کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہےکہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی خطرات کا جواب دینے کےلیے ہمہ وقت تیار ہے، سکیورٹی فورسز مغربی سرحدی علاقوں میں خفیہ آپریشنز کر رہی ہیں ، دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے قوم اور حکومت کو مشترکہ روش اپناناہوگی۔

زرداری پر قتل کی سازش کا الزام: شیخ رشید پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر

Back to top button