حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرادیا

حکومت نے مہنگائی کی ستائی عوام پر بجلی بم گرادیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 24 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے جس کانوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گی اہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمتوں میں اضافےکا اطلاق جولائی،اگست اور ستمبر کے بلوں پرہوگا تاہم کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا نے گزشتہ ہفتے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی اور بجلی کی قیمتوں میں
ڈرامہ ’’محبت گمشدہ میری‘‘ رومیو جولیٹ کا دیسی ورژن قرار
اضافے سے صارفین پر 46 ارب53 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
