ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن میں مہنگائی اور عمران کو نکال باہر کریں گے،ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفیٰ دیں، میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں۔

راولپنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الیکشن میں معلوم ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے پاس نوجوانوں کی فوج ہے، عمران خان سے پہلے جب نواز شریف تھا تو کیا مہنگائی تھی؟ غریب پیٹ کر سوتا تھا لیکن جب سے عمران خان آیا مہنگائی جان نہیں چھوڑ رہی، انشاء الله عمران اور مہنگائی دونوں کو اٹھا کر باہر پھینکیں گے، کیا عمران خان کو آئی ایم ایف کے سامنے نہیں لانا چاہیے تھا؟ لیکن وہ بنکر میں بیٹھ گیا، شہباز شریف عمران خان کی بچھائی ہوئی بارودی سرنگیں دور کررہے ہیں، ن لیگ ملک کو ٹھیک نہ کرسکی تو کوئی جماعت نہیں کرسکتی۔

مریم نواز نے کہا کہ جنرل فیض اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں کو تلاش کررہا ہے، پرویز الہی کی آڈیو سب نے سنی ہے، ملک کو ایمان دار ججز کی ضرورت ہے عمران دار ججز کی نہیں، نام آئے کتنے دن گزر گئے لیکن جسٹس مظاہر نقوی میں اتنی اخلاقی جرأت نہیں کہ استعفی دیں، کیا نہیں دینا چاہیے؟ میں عدلیہ کی بات نہیں فیض کے چیلوں کی بات کررہی ہوں، تاریخ میں ایسے ججز کا نام بابا زحمت کی طرح آئے گا، آڈیوز تمہاری لیک ہورہی ہیں اور کہتا ہے عدلیہ کے خلاف مہم مسلم لیگ ن چلا رہی ہے۔

انہوں نے کہاعدالت بلاتی ہے لیکن پانچ ماہ ہوگئے ٹانگ کا پلستر ہی نہیں اتر رہا جب کہ میں نے نواز شریف کا ہاتھ پکڑ کر پیشیاں بھگتیں، کیا عدلیہ میں سہولت کاری نواز کو حاصل تھی؟ عمران خان لوگوں کو کہتا جیلوں بھرو اور خود ڈوگر کو کہتا رات پولیس پکڑنے تو نہیں آرہی؟ رات آسانی سے گزر تو جائے گی ناں؟ راولپنڈی والوں کیا بزدل پاکستان قوم کا لیڈر ہوسکتا یے؟ گرفتاری دینے کے لیے شیر کا دل چاہیے، بزدل خان مسلم لیگ ن کی ایک خاتون کا بھی مقابلہ نہیں کرسکتے ان کی ٹانگ کا پالستر نہ ہوگیا پشاور کی بی آر ٹی ہوگئی، بھائی جیلیں بعد میں بھرنا، وہ جو دو دو دن جیل کاٹ کر روتے ہیں پہلے انھیں تو چپ کرالو۔

مریم نواز نے کہا کہ کیا مسلم لیگ ن نے جیلیں نہیں کاٹیں؟ بیٹی کو والد کے سامنے گرفتار کیا گیا، عمران خان تم ڈر کر بنکر میں بیٹھے ہو جس دن رانا ثناء اللہ نے گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا تو تم کو بچانے والا کوئی نہیں ہوگا مگر ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، مسلم لیگ ن الیکشن جیتنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہے، جو مسلم لیگ ن پر الیکشن سے بھاگنے کا الزام عائد کررہے ہیں وہ خود بنکر میں بیٹھے ہیں، انشاء الله ہر مرتبہ کی طرح مسلم لیگ ن ہی ملک کو بچائے گی اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہاعمران خان جیل بھروتحریک شروع کرے، ایسا جواب دیں گے جو ان کے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا، شیدا ٹلی کہتا ہے کہ ن لیگ الیکشن سےبھاگ رہی ہے، پنڈی کےشیطان دیکھو پنڈال ن لیگ کے ورکرز سے بھرا ہوا ہے۔ راولپنڈی کی دونوں سیٹوں سے پنڈی کے شیطان کو ہرائیں گے، کنونشن کا انعقاد الیکشن لڑنے کیلئے کیا گیا ہے، مسلم لیگ ن چاہتی ہے انتخابات شفاف ہوں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک شروع کرنے والا بنکر میں چھپا بیٹھا ہے، تم جیل بھرو تحریک شروع کرو ایسا جواب دیں گے تمہارے ذہن وگمان میں نہیں ہوگا، عمران خان ملک میں انتشار پھیلاناچاہتا ہے، وہ جدوجہد کررہا ہے کہ ملک ڈیفالٹ کرے، عمران خان اور حواریوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست دیدی

Back to top button