جہانگیرترین کی پارٹی کےمتعددارکان کو مسافر قراردیدیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کی پارٹی میں جانے والے زیادہ تر لوگ مسافر ہیں، ان کے حلقوں میں ہمارے پاس مضبوط امیدوار موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس امیدوار کے ساتھ ووٹ بھی موجود ہوں اس سے بات کی جا سکتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا خاندان 1857ء سے عملیت پسند ہے، پی ٹی آئی بین نہ ہوئی تو اسی سے مقابلہ ہوگا۔

دوسری جانب لیگی رہنما عطا تارڑ نے (ن) لیگ اور ترین گروپ میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا امکان ظاہر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد کا حتمی فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔

Back to top button