نوازشریف کی وطن واپسی، استقبال کیلئے مینارپاکستان میں پنڈال سج گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی کے بعد آج دوپہر اسلام آباد پہنچیں گے۔نوازشریف کے استقبال کیلئے مینارپاکستان گراؤنڈ میں استقبالی جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔کارکنوں کی آمد کیساتھ ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
کوئٹہ،کراچی،سکھر،حیدر آباد،جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان،آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا سے رہنماؤں،کارکنوں کے قافلوں کی آمد جاری ہے ۔
ذرائع ن لیگ کے مطابق آج قائد ن لیگ نوازشریف کا مینارپاکستان گراؤنڈ میں تاریخی استقبال ہوگا۔
ذرائع کے مطابق مینارپاکستان گراؤنڈ میں 40ہزار کرسیاں لگانے کادعویٰ کیاگیا ہے۔دور دراز سے آنیوالے کارکنوں کیلئے پنڈال میں خیمے بھی نصب کئے گئے ہیں۔
مینار پاکستان گراؤنڈ میں مسلم لیگ ن کا جلس مینار پاکستان گراؤنڈ میں ایک لاکھ 30ہزار 686 اسکوائر فٹ جگہ پر جلسے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔
گراؤنڈ میں لائٹس اور میوزک کے ساتھ ساتھ بڑی بڑی اسکرینیں لگانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ پارٹی قائدین اور کارکنوں کی آمد کا سلسہ بھی
سابق وزیراعظم نوازشریف 4سال بعد آج وطن واپس پہنچیں گے
جاری ہے۔
