فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے متفرق درخواست جمع کرادی

تحریک انصاف نےالیکشن کمیشن میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس میں متفرق درخواست دائر کر دی۔

دائر درخواست میں استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کیس کا فیصلہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مقدمات کے ساتھ ہی سنایا جائے کیونکہ اسلام آباد ہائیکورٹ قرار دے چکا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کرے۔

عزت کا راستہ یہی ہے منحرف رکن مستعفی ہو کر گھر جائے

پی ٹی آئی نے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی اسکروٹنی کا عمل 2018 میں شروع ہوا تھا، سال 2022 میں پی ٹی آئی کیس کی 19 جبکہ پی پی پی اور ن لیگ کے کیسز کی صرف 2 سماعتوں ہوئیں اس طرح پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے کیسز سست روی کا شکار ہونے سے یکساں سلوک کا تاثر نہیں ملتا۔

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کی آبزرویشنز پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

Related Articles

Back to top button