عمران ملک کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے ہیں

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے سربراہ اور جمعیت علماء اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی چیئرمین اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے ہیں۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں پاک فوج سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل میں مولانا فضل الرحمن نے کہا عمران خان عمران ملک کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہے ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا جب حکومت میں تھا تو پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا، معیشت اور دفاع کسی بھی ریاست کی بقاء کی ضمانت ہوا کرتی، اب حکومت سے باہر آکر پاکستان کی دفاعی فصیل میں دراڑ ڈال رہا ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے لکھا کہ عمران خان کے پاکستان توڑنے کے ایجنڈے کو ہم 12 سال سے طشت ازبام کرتے چلے آرہے ہیں۔
کیا فوج عمران کے حملوں کا جواب مذمت سے ہی دے گی؟
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 4 مہینے میں ملک کا بیڑا غرق کردیا، یہ صرف کرپشن کیسز ختم کروانے آئے ہیں، الیکشن سے بھاگنے کا مقصد نومبر میں مرضی کا آرمی چیف لگانا ہے، اور نواز شریف ، آصف علی زرداری ایسا آرمی چیف لگانا چاہتے ہیں جو ان کے حق میں بہتر ہو۔
