اے این پی نے بھی ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا

عوامی نیشنل پارٹی (اےاین پی) نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی درخواست پر  ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ اے این پی نے 18حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا تھا لیکن پی ڈی ایم نے انتخابات میں حصہ نہ لینےکی درخواست کی  اور دیگر اتحادیوں کےانتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے کے بعد اے این  پی نے بھی انتخابات نہ لڑنے کا فیصلہ کیا۔

ایمل ولی نے کہا کہ ایک نام نہاد سیاسی جماعت نے انتخابی سیاست کا مذاق بنایا ہوا ہے، ایک امیدوار کو کئی نشستوں پر کھڑا کر کے قوم  کے اربوں روپے ضائع کیے گئے، ایک طبقہ پارلیمنٹ کی  بے توقیری کی کوششوں میں مصروف ہے، موجودہ معاشی حالات میں 3 مہینوں کیلئے کروڑوں روپےخرچ کرنا زیادتی ہوگی، عام انتخابات کا اعلان کل بھی ہو تو اے این  پی میدان میں ہوگی۔

بلوچستان حکومت نے سانحہ بارکھان پر جے آئی ٹی بنا دی

Related Articles

Back to top button