سیبوں پر یہ ننھے نشان کیوں بنے ہوتے ہیں؟

سیب ایسا مزیدار پھل ہے جو متعدد رنگوں میں دستیاب ہوتا ہے۔ہلکے پیلے رنگ سے لے کر سبز اور سرخ رنگ، سیب کا چھلکا دیکھنے میں خوبصورت نظر آتا ہے۔مگر کیا آپ نے کبھی غور کیا کہ سیب کے چھلکے پر ننھے نشان بنے ہوتے ہیں جیسے کسی نے وہاں سوئی ماری ہے۔
لینٹی سیلز سیب کے ساتھ ساتھ متعدد پھلوں اور سبزیوں میں دیکھے جا سکتے ہیں اور ان کے ذریعے وہ ‘سانس’ لینے کے قابل ہوتے ہیں۔
پودوں اور درختوں کو بھی ہم انسانوں کی طرح تازہ ہوا کی ضرورت ہوتی ہے اور اس ‘تازہ ہوا’ کا مطلب کاربن ڈائی آکسائیڈ ہے۔پھول، درخت اور پھل سب کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرکے آکسیجن فراہم کرتے ہیں مگر انسانوں کی طرح پودوں کے نتھنے نہیں ہوتے۔تو لینٹی سیلز اس حوالے سے مدد فراہم کرتے ہیں۔
پھلوں یا درختوں کی چھال پر موجود ان ننھے سوراخوں سے کاربن ڈائی آکسائیڈ اندر جاتی ہے اور آکسیجن باہر آتی ہے۔نتھنوں کی طرح لینٹی سیلز کو بھی بیماری کا سامنا ہوتا ہے۔سیب کی ایک بیماری کو لینٹی سیل بریک ڈاؤن کہا جاتا ہے جس کے دوران پھل پر گہرے رنگ کے بڑے نشان ابھر آتے ہیں۔
