پیٹرول کے بجائے سورج کی توانائی سے چلنے والی منفرد گاڑی

ایک گاڑی کو دنیا کی پہلی آف روڈ سولر پاور کار قرار دیا گیا ہے جس نے مراکش اور صحارا میں ایک ہزار کلومیٹر کی آزمائشی ڈرائیو مکمل کرلی ہے۔
اسٹیلا ٹیرا نامی اس گاڑی کو نیدرلینڈز کی Eindhoven یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے طالبعلموں نے ڈیزائن کیا ہے۔
2 نشستوں والی اس گاڑی نے ہر طرح کے خراب راستوں پر سفر مکمل کیا ہے۔
اس اسپورٹ یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) کی چھت پر سولر پینلز نصب ہیں جو سورج کی توانائی کو الیکٹرک بیٹری میں پہنچا کر گاڑی کو چلاتے ہیں۔یعنی یہ گاڑی طویل فاصلے تک محض سورج کی توانائی سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی اس گاڑی کا مجموعی وزن 12 سو کلو گرام ہے اور سورج کی روشنی میں یہ بلا رکے 440 میل تک سفر کر سکتی ہے۔
اسے ڈیزائن کرنے والی ٹیم کے مطابق یہ گاڑی ایسے دور دراز کے علاقوں کے لیے بہترین ہے جہاں سڑکیں ناپید ہوتی ہیں اور ایندھن کا حصول مشکل ہوتا ہے۔
ٹیم میں شامل افراد نے بتایا کہ اس گاڑی کا سورج کی روشنی کو توانائی
نواز شریف کی حفاظتی ضمانت میں اصل رکاوٹ کیا ہے؟
میں بدلنے والا نظام 97 فیصد تک مؤثر ثابت ہوا ہے۔
