واٹس ایپ میں پاس کیز کا فیچر متعارف

اٹس ایپ نے حالیہ برسوں کے دوران اکاؤنٹ سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے متعدد فیچرز متعارف کرائے ہیں۔میٹا کی زیرملکیت ایپ میں ایک اور بہترین فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جو اکاؤنٹ سکیورٹی کو مزید بہتر بنا دے گا۔

واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے پاس کیز کا فیچر متعارف کرا دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے اس کا اعلان کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اینڈرائیڈ صارفین کو اب طویل پاس ورڈز یاد رکھنے کی ضرورت نہیں۔

پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جن کا استعمال آسان ہوگا جبکہ یہ زیادہ محفوظ ہوں گی کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوں گی۔طویل پاس ورڈ کی بجائے یہ ٹیکنالوجی 4 ہندسوں پر مشتمل پن کوڈ یا بائیو میٹرک تفصیلات کو لاگ ان ہونے کے لیے استعمال کرتی ہے، یعنی ایس ایم ایس پر مبنی 2 فیکٹر authentication کی ضرورت ختم ہو جائے گی۔

واٹس ایپ سے قبل گوگل کی جانب سے بھی تمام اکاؤنٹس کے لیے پاس کیز کو سائن ان ہونے کا ڈیفالٹ طریقہ کار بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

کمپنی کے مطابق پاس کیز کا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں تمام صارفین اسے

فٹ بال ورلڈکپ کوالیفائنگ میں پاکستان کی فتح

استعمال کر سکیں گے۔

Back to top button