یوٹیوبر کی جانب سے چیف جسٹس کی تصویر لینے پرایس پی سیکورٹی کا تبادلہ
یوٹیوبر کی جانب سے سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز اداکرتے ہوئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر لینے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سکیورٹی کو ہٹا دیا گیا۔
یوٹیوبرنے چیف جسٹس کی نماز پڑھتے تصویر بنائی
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، چیف جسٹس نے سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر بنائی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی اسٹاف کو بلاکر پوچھا ایس پی سکیورٹی کہاں ہیں؟ جس پر چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ایس پی سکیورٹی سرژاری میٹنگ کیلئے نکلے ہیں۔
شراب برآمدگی کیس:علی امین گنڈاپور کوگرفتار کرکےپیش کرنےکا حکم
ایس پی سکیورٹی کےتبادلےکاحکم
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے ایس پی سکیورٹی کا سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق نئے ایس پی سکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔یاد رہے کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ روز پاکستان کے 30 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔
واضح رہے کہ نئے چیف آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے آفس میں آنے کے پہلے ہی دن کچھ اہم اقدامات کرکے کئی لوگوں کو حیران کردیا۔
پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی تشکیل نو
نئے چیف جسٹس نے آرڈیننس کے ذریعے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کے تحت دیے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ریکوزیٹ کمیٹی کو از سر نو تشکیل دے دیا۔ کمیٹی کی صدارت وہ خود کریں گے اور انہوں نے دیگر ارکان میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کو شامل کرلیا۔
چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس بھی بلا لیا
چیف جسٹس نے 28 اکتوبر پیر کو دوپہر ایک بجے فل کورٹ کا اجلاس بھی بلا لیا۔ انہوں نے اینٹی ٹیررسٹ کورٹس کے انتظامی ججوں کا اجلاس بھی سپریم کورٹ میں 7 نومبر کو طلب کرلیا اور اس حوالے سے پراگریس رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ سب سے اہم یہ ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 8نومبر کو طلب کرلیا گیا۔