لسبیلہ میں ایس ایس پی کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کو حادثہ 5 اہلکار شہید

بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں پولیس موبائل کو حادثہ پیش آگیا، حادثے میں 5 پولیس اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔
لسبیلہ کی دبئی مسجد کے قریب ایس ایس پی کے اسکواڈ میں شامل پولیس موبائل کو پیش آنے والے حادثے میں زخمیوں اور شہید اہلکاروں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال اوتھل منتقل کردی گئی ہیں۔
پنجاب میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیخ وقاص اکرم پر مقدمہ درج
پولیس حکام کے مطابق پولیس موبائل دریجی سے اوتھل جارہی تھی، پولیس موبائل کو حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کے باعث پیش آیا
