نومولود بچوں میں بیماریوں کی تشخیص کیلئے سٹیتھو سکوپ تیار

نومولود بچوں کے سینوں میں امراض کی تشخیص کیلئے آسٹریلوی سائنسدانوں نے ڈجیٹل اسٹیتھو سکوپ اور سافٹ ویئر تیار کر لیا۔ غریب اور دوردراز علاقوں میں اس ایجاد سے کئی بچوں کی جان بچائی جا سکتی ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ سے چھوٹے بچوں اور نومولود اطفال میں بیماری کا بڑی حد تک درست اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

کیا نئے چیف جسٹس بندیال بھی جسٹس گلزار ثابت ہوں گے

رپورٹ کے مطابق یہ ایک بہت حساس ڈجیٹل اسٹیتھواسکوپ تیار کی ہے جو پھیپھڑوں، سانس اور دل کی آواز کو بہت گہرائی میں ریکارڈ کرتی ہے، اس طرح بچوں میں سانس، پھیپھڑوں اور دل کے وابستہ ان گنت امراض کی شناخت ممکن ہو سکتی ہے۔
ہم پہلے ہی یہ جانتے ہیں کہ مختلف بیماریاں ہوں یا انفیکشن، اس صورتحال میں سینے سے اُٹھنے والی آوازیں مختلف ہوتی ہیں، ایک ماہر ڈاکٹر اپنے تجربے کی بنیاد پر ان کو محسوس کر کے ممکنہ مرض تک پہنچ جاتا ہے۔

Back to top button