عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی ملک بھر میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور، اسلام آباد، کراچی ، پشاور سمیت ملک کے مختلف مقامات پر عید کے دوسرے روز بھی صبح سے ہی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانور قربان کئے جا رہے ہیں۔

بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش

قصابوں کی جان بسے جانور قربان کرنے کیلئے منہ مانگے دام وصول کئے جارہےہیں۔

دوسری جانب  شہریوں کی جانب سے ناشتے کے بعد دوپہر کے کھانے کی تیاریوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

عید کے پہلے روز بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے بعد خواتین نے کچن کا ہولڈ سنبھالا، مزے مزے کے کھانے بنائے، کسی نے نہاری، کلیجی بنائی تو کہیں قورمہ اور پلاؤ پکایا گیا، جہاں گھروں میں لذیز کھانے بنتے رہے وہیں پیارے جانور قربان ہونے پر بچے افسردہ دکھائی دیئے۔

تفریح گاہوں اور سیاحتی مقامات پر بھی عوام کا رش لگ گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے مری، گلیات اور شمالی علاقوں کا رخ کر لیا ہے۔

Back to top button