سپریم کورٹ : مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا 11 رکنی بینچ ٹوٹ گیا

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا 11 رکنی بینچ ٹوٹ گیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے خود کو بینچ سے الگ کرلیا۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کےخلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت کے آغاز پر اہم پیشرفت اس وقت سامنے آئی جب جسٹس صلاح الدین پنہور نے خود کو بینچ سے علیحدہ کرنےکا اعلان کردیا، جس کے باعث 11 رکنی آئینی بینچ ٹوٹ گیا۔

سماعت کےدوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان اپنے دلائل پیش کررہے تھےکہ اسی دوران جسٹس صلاح الدین پنہور نے ریمارکس دیےکہ وہ اپنا مختصر فیصلہ پڑھنا چاہتے ہیں، انہوں نے حامد خان سے استفسار کیا وہ سن رہےہیں کہ نہیں،جس پر حامد خان نے جواب دیاکہ وہ سن رہے ہیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نےمزید کہاکہ 2010 میں ہم نے مل کر کام کیا،تب سے ساتھ ہیں۔ تاہم، انہوں نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہاکہ آپ کے تعصبات کے کہنےسے افسوس ہوا،ان ریمارکس کےبعد جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کرلی،جس کے نتیجے میں بینچ تحلیل ہوگیا۔

Back to top button