سپریم کورٹ : سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں پر سماعت کل تک ملتوی

سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائر عیسٰی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 13 رکنی فل کورٹ بینچ نے کی۔

سماعت کے آغاز پر سنی اتحاد کونسل کے وکلاء ‏سلمان اکرم راجا اور فیصل صدیقی ایڈوکیٹ نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ سماعت کا عدالتی حکم نامہ پڑھ کر سنایا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سوال کیا کہ قومی اسمبلی کی کتنی اور صوبائی اسمبلی کی کتنی نشستیں ہیں تفصیل دے دیں؟

وکیل فیصل صدیقی نے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیا کہ قومی اسمبلی کی 22 اور صوبائی کی 55 نشستیں متنازع ہیں۔

جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ہونے پر صارم برنی عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

 

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا بینفشری جماعتوں میں سے کوئی عدالت میں سنی اتحاد کونسل کی حمایت کرتی ہے؟

جس پر تمام دیگر جماعتوں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی جانب سے بھی سنی اتحاد کونسل کی درخواست کی مخالفت کی گئی۔

سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس پر سماعت منگل تک ملتوی کر دی ہے۔

Back to top button