سپریم کورٹ آزاد کشمیر : پی ٹی آئی کی عبوری رجسٹریشن کا فیصلہ معطل

آزاد جموں و کشمیر کی سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کی عبوری رجسٹریشن کرنے کا ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔
آزاد جموں و کشمیر کے چیف جسٹس سعید اکرم راجہ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر فل بنچ تشکیل دےدیا گیا،سماعت 2 جولائی کو ہوگی۔
دوران سماعت الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیار کیاکہ ہائی کورٹ نے درخواست میں استدعا سے بڑھ کر ریلیف فراہم کیا،اس لیے اس فیصلے کو کالعدم قراردیا جانا چاہئے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کو رجسٹر کرنے کا حکم دیاتھا،تاہم الیکشن کمیشن نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر میں چیلنج کردیا تھا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کیے جانے کےبعد فی الحال پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ حاصل نہیں ہوگا۔
190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کےلیے سپریم کورٹ میں اپیل دائر
واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہوں گے، آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کردیا ہے، کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے،جانچ پڑتال،اپیلوں اور کاغذات واپس لینے کی تاریخیں بھی مقرر کردی گئی ہیں۔
