نیب ترامیم کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے توشہ خانہ نیا ریفرینس ختم ہو گیا : عمران خان

عمران خان نے سپریم کورٹ کے نیب ترامیم بحالی کےفیصلے سے متعلق کہاہے کہ سپریم کورٹ کے نیب ترامیم کےفیصلے سے توشہ خانہ ٹو کیس ختم ہوگیا۔
اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ حکومت کو این آر او ٹو مبارک ہو، مجھے تو اس فیصلے پر خوشی منانی چاہیے، 190 ملین پاؤنڈ کیس بھی ختم ہونے کےقریب ہے۔
عمران خان نے بتایا کہ نیب آرڈیننس کےخلاف اس لیےگئے کہ یہ کیسز ہم نےنہیں بنائےتھے، شہباز شریف کےتمام کیسز پرانے تھے، صرف مقصود چپڑاسی کاشوگر اسکینڈل کیس ہمارےدور میں بنا، عوامی نمائندےقانون پاس کرکے اپنے کرپشن کیس ختم کررہے ہیں، عوامی نمائندوں کاکام قوم کے پیسےکا تحفظ ہے۔
اڈیالا جیل میں عمران خان کی تفتیشی افسر اور چیئرمین نیب کو دھمکیاں
عمران خان کاکہنا تھاکہ نیب ترامیم کےذریعے وائٹ کالر کرائم پکڑنا ناممکن بنادیا گیاہے،اس قانون سےچوری کےراستے کھول دیےگئے ہیں، اڈیالہ جیل میں 7 ہزار قیدی ہیں، اس قانون سےان میں سےکسی کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، نیب ترامیم سےاربوں کی چوری کرنےوالوں کافائدہ ہے
