اڈیالا جیل میں عمران خان کی تفتیشی افسر اور چیئرمین نیب کو دھمکیاں

اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں درخواست ضمانت کی سماعت کےدوران عمران خان نے نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون کو دھمکی دےدی۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں نیا توشہ خانہ ریفرنس کےح والے سےکیس کی سماعت کے دوران عمران خان اپنی نشست سےاٹھ کر نیب کے تفتیشی افسر کےپاس پہنچے۔
عمران خان نے نیب کےتفتیشی افسر محسن ہاروں سے کہا کہ تم نے جو کیسز بنائے ہیں تمہاری وجہ سے میری بیوی جیل میں ہے۔ جب باہر نکلوں گا تو تمہیں اور چیئرمین نیب کونہیں چھوڑوں گا۔رہا ہوتے ہی تم دونوں کو عدالت میں لےکر جاؤں گا۔ عمران خان کی نیب کےتفتیشی افسر سےگفتگو کےدوران متعدد افراد موجود تھے۔
روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک ہے : آرمی چیف
قبل ازیں نیا توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کےجج ناصر جاوید رانا نےسماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی عدم حاضری پرسماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
