سوزوکی کی گاڑیاں 29 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک مہنگی

حکومت کی جانب سے منی بجٹ کی منظوری کے بعد سوزوکی گاڑیوں کی قیمتوں میں 29 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک اضافہ ہو گیا ہے،

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 19 جنوری 2022 سے ہوگا اور مختلف ماڈلز 29 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ روپے تک مہنگے ہو گئے۔

660 سی سی سوزوکی آلٹو وی ایکس کی قیمت میں 32 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اب وہ 12 لاکھ 74 ہزار روپے کی بجائے 13 لاکھ 6 ہزار روپے میں دستیاب ہوگی۔

آلٹو وی ایکس آر کی قیمت 38 ہزار روپے اضافے کے بعد 15 لاکھ 8 ہزار روپے سے بڑھ کر 15 لاکھ 46 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اب 100 روپے کے بیلنس پر 27 روپے 20 پیسے کا ٹیکس

آلٹو وی ایکس ایل اے جی ایس ماڈل اب 17 لاکھ 4 ہزار روپے کی بجائے 17 لاکھ 47 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا یعنی اس کی قیمت میں 43 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

1000 سی سی سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 17 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 17 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 18 لاکھ 77 ہزار روپے ہوگئی۔

Back to top button