پی ایس ایل، 25 فیصد شائقین ہی سٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے

پی سی بی نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کے کراچی میں ہونے والے میچز کو گرائونڈ میں صرف 25 فیصد شائقین ہی دیکھ سکیں گے۔

آج 4 اگست کے بعد ملک میں وائرس کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے، پی ایس ایل کے دوران 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی میں میچز کھیلے جائیں گے۔

ہر میچ میں صرف 8 ہزار شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی جائے گی، تاہم میچ میں شریک دیگر شائقین کی صحت اور حفاظت یقینی بنانے کے لیے سٹیڈیم میں داخلے کے لیے کچھ پروٹو کولز وضع کیے گئے۔

محمد حسنین کا مشکوک باولنگ ایکشن پر بائیومکینک ٹیسٹ ہوگا

پروٹوکولز کے تحت 12 سال سے زائد عمر کے شائقین کی مکمل ویکسینیشن لازمی ہوگی اور سٹیڈیم میں داخلے کیلئے اپنا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی دکھانا ہوگا۔

Back to top button