طاہراشرفی کا 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کااعلان

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کا اعلان کردیا۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ پر جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات نتیجہ خیز ہونے چاہئیں، بانی پی ٹی آئی جو پہلے سپہ سالار پر الزامات لگاتے رہے اب وہ اس بیان سے یوٹرن لے چکے ہیں اچھا ہے مزید یوٹرن لے لیں۔
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ پہلے مرحلے میں مساجد و مدارس کے پچاس فیصد بلوں کو معاف کرنے کااعلان کریں، ان کاکہناتھاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پندرہ ہزار مدارس کی جو بات کی ہے نیکٹا کو اپنے معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہےاگر کوئی مساجد و مدارس سے دہشت گردی انتہا پسندی میں ملوث ہیں شواہد پیش کریں اس مدارس کو تالہ لگا دیں گے۔
مریم نواز کی اچانک اسلام آباد آمد کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
طاہر محمود اشرفی کاکہناتھاکہ ملکی سلامتی و استحکام ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ عزیز ہیں جب بھی کسی نے ملک کی طرف نظر بد دیکھا تو اس آنکھ کو نکالنے کےلئے مدارس افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اور قومی ایکشن پلان نیشنل پلان کا حصہ ہے اگر اس پر عمل ہوجائے تو امن و امان قائم ہوجائے گا،
