پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز پہلے راؤنڈ میں ہی باہر

پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز کا بھی سفر پہلے راونڈ تک ہی محدود رہا، دونوں اپنا ریکارڈ بھی بہتر نہ بنا سکے۔

پیرس سوئمنگ ایونٹ میں پاکستان کے دو سوئمرز جہاں آرا نبی اور احمد دورانی نے دو سو میٹر فری سٹائل میں ملک کی نمائندگی کی۔ جہاں آرا نبی نے پہلی ہیٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، انہوں نے مقررہ فاصلہ دو منٹ دس اعشارہ 69 سیکنڈ میں طے کیا۔ دو سو میٹر فری سٹائل میں مجموعی طور پر تیس خواتین سوئمرز شریک ہوئیں جن میں جہاں آرا چھبیسویں نمبر پر رہیں۔

ویمنز ایشا کپ سری لنکا نے جیت لیا

مردوں کے دو سو میٹر فری سٹائل میں احمد دورانی ہیٹ میں چوتھے نمبر پر رہے تاہم مجموعی طور پر وہ آخری نمبر پر رہے۔ دونوں پاکستانی سوئمرز پیرس اولمپکس میں اپنا ریکارڈ بھی بہتر بنانے میں ناکام رہے۔

Back to top button