ناروے کپ میں پاکستانی فٹبال ٹیم کو پہلی کامیاب مل گئی

ناروے کپ میں قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ناروے کو 6-1 سے شکست دے دی۔
ناروے نے قومی ٹیم کے خلا ف پہلے ہاف میں 1 گول کیا ،جسے قومی ٹیم نے چند لمحوں میں برابری میں بدل دیا۔قومی ٹیم نے دوسرے ہاف میں ناروے کے خلاف 5 گول اسکور کئے۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی جانب سے عبدالغنی نے2،عیسیٰ ،جنید،اویس اور محمد خان نےایک ایک گول اسکور کیا۔
قومی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم اپنا دوسرا میچ کل 29 جولائی کووارڈینسیٹ فٹبال کلب کے خلاف کھیلے گی۔
