مریم نواز کی اچانک اسلام آباد آمد کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اچانک اسلام آباد آمد کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب ہاؤس میں بعض اہم ملاقاتیں بھی کیں ۔مریم نواز وزیراعظم شہبازشریف سے بھی ملیں۔دونوں کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی حصے میں ہوئی۔ملاقات میں وزیراعظم نے ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں بارے تحفظات سے آگاہ کیا۔۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مریم نواز کو کہاکہ پنجاب میں ن لیگ کے اراکین پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کو ترجیح دی جائے ۔مریم نواز نے اس حوالے سے جلد اراکین پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔
وزیراعظم اوروزیراعلیٰ پنجاب کے مابین ملاقات میں اراکین پارلیمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد کےلیے وفاق اور پنجاب کی کوآرڈی نیشن کمیٹی بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔رابط کمیٹی میں وفاق اور پنجاب حکومت کے نمائندے شامل ہونگے۔
وزیراعظم اور مریم نواز ملاقات میں جماعت اسلامی کے دھرنے ان کے مطالبات اور امن۔ وامان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
طاہراشرفی کا 5اگست کو یوم استحصال کشمیر منانے کااعلان
مریم نواز نے وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پنجاب ہاؤس میں بھی بعض اہم ملاقاتیں کیں۔
