حکومت پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑاناچاہتی ہے،عمرایوب

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمرایوب کاکہنا ہے کہ حکومت تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑاناچاہتی ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب،اسد قیصر،شیخ وقاص نے پریس کانفرنس کی ۔
سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے
قائد حزب اختلاف عمر ایوب کاکہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرینز کے ساتھ فارم 47 کی حکومت بد سلوکیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔کوئی پتہ نہیں ہوتا ہمارے لوگوں کو کہاں غائب کر دیا جاتا ہے۔شیخ وقاص سمیت تمام ساتھیوں کے خلاف مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،تمام بوگس مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،ہم اس فسطائیت کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں،بانی چیئرمین نے آرمی چیف کو پیغام دیا تھا کہ موجودہ حکومت ہمیں امنے سامنے کرنا چاہ رہی ہے۔اس کا تمام تر نقصان ملک و قوم کو ہو گا۔مسلم لیگ نہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو افواج کے سامنے کرنا چاہتی ہے،۔فی الفور الیکشن ہی ان تمام مسائل کا حل ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ کل ہم اگلے لائحہ عمل پر اجلاس کریں گے۔ہم ڈی چوک پر دھرنے سمیت دیگر آمور کے کل فیصلے لیں گے۔موجودہ حکومت کے پاس کوئی میڈینٹ نہیں ہے۔
سابق سپیکر اسد قیصر نے کہاکہ اس وقت ہمارے لوگ بری طرح سے کریک ڈائون کیا جا رہا ہے،ہم اس کی مزمت کرتے ہیں،اگر پارلیمنٹیرینز کی اس طرح تزلیل ہو گی تو پارلیمنٹ کی کیا حیثیت ہے۔میں سپریم کورٹ سے کہتا ہوں کہ ہمارے 41 ایم این ایز کو جماعت چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ اپنے فیصلے کی توہین پر سو موٹو لے،میں اپنے وکلاء سے کہوں گا سپریم کورٹ سے رجوع کریں،کیا یہ ملک اس طرح سے چلے گا؟کل کی میٹنگ میں ہم مظاہرہ کے حوالے سے فیصلے کریں گے،پانچ اگست کو پورے ملک میں بڑے مظاہرے کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کو ایک سال قید میں پانچ اگست کو۔مکمل ہو جائے گا۔
اسد قیصر نے کہاکہ عوام کو کہتا ہوں مہنگائی اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی گرفتاری کیخلاف باہر نکلیں،غریب آدمی کس طرح سے اس بڑھتی مہنگائی میں گزارا کریں گے،بہت سے ٹیکسٹائل بیٹھ گئیں ہیں۔ہم شہباز شریف اور اس کی بھتیجی کے رویے کی مزمت کرتے ہیں ہمارے خلاف بے بنیاد مقدمات کو ختم کیا جائے۔ہم اب ملک بھر میں دھرنے بھی دیں گے۔ہم تمام جماعتوں کو اپنے ساتھ بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔موجودہ حکومت جعلی اور بغیر میڈینٹ کے ہم پر مسلط ہے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ ہمارے ساتھ بد سلوکی کرنے والے لوگوں سے پوچھتا ہوں، کیا آپ اس قوم جوابدہ نہیں؟کیا ہمیشہ یہ حکومت قائم رہے گی؟ان بے حودگیوں کے بعد اپنے بچوں کو کیسے منہ دکھاتے ہوں گے۔خدارا اس ملک کو مزید تباہی کی جانب نہ دیکھیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن بھی جاگ گئی۔اینٹی کرپشن دس سال پرانے مقدمات بنا رہا ہے۔مستی خیل پر مقدمات بنائے، وہ روپوش ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔لوگ اسلام آباد سے اپنے حلقوں میں جانا مشکل ہو گیا ہے۔
شیخ وقاص نے کہا کہ اس ملک میں جو ہو رہا ہے، اس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں۔ملک کی اکنامی اور سیکیورٹی سسٹم تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف اپنے ہر ورکر اور سیاسیت دان کے ساتھ کھڑی ہے۔آنے والے اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس پروڈکشن ارڈر کیلئے جائیں گے۔
