سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے

سپریم  کورٹ میں تعینات ہونیوالے ایڈہاک ججز کل حلف اٹھائیں گے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فاٸز عیسی دونوں ایڈہاک ججز سے حلف لینگے۔جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل سپریم کورٹ کے جج رہ چکے ہیں۔تقریب حلف  برداری سپریم کورٹ بلڈنگ میں دن گیارہ بجے ہوگی۔وزارت قانون و انصاف نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

حکومت پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کو لڑاناچاہتی ہے،عمرایوب

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل کو ایک سال کی مدت کیلئے ایڈہاک ججز تعینات کیا گیاہے۔

Back to top button