بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کئے جائیں،حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ بجلی بلوں میں ظالمانہ ٹیکس فوری ختم کئے جائیں۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا دھرنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجموعی طور پر کسی کی خواہش نہیں تھی کہ وہ اپنا گھر بار چھوڑ کر سڑکوں پر جائے۔پارلیمنٹ اپنے حصے کا کام نہیں کر رہی۔آئین پاکستان احتجاج کی اجازت دیتا ہے۔یہ پاکستان کے 25کروڑ لوگوں کا مسئلہ ہے۔بجلی کے بل بم بن کر گر رہے ہیں۔بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے زیادہ آتے ہیں۔37ہزار کم از کم تنخواہ رکھی ہے۔شہباز شریف صاحب 37ہزار میں غریب بندا کیسے گزارا کریگا۔غریب آدمی چوری کرے ڈاکہ کرے اور کیا راستہ ہے۔
امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ یہ اللہ کی طرف سے سعادت ہے ہمارے ورکرز قربانیاں دے رہے ہیں۔تمام ضروریات چھوڑ کر یہاں بیٹھے ہوئے ہیں۔وکلاء بڑی بڑی تحریکوں کا حصہ بنتے ہیں۔علماء کرام کا یہ دینی فریضہ ہے کہ وہ مزاحمت کریں ۔تاجر برادری کی صنعت بند ہو رہی ہیں۔ظالمانہ ٹیکس جو بلوں پر نافذ ہے فوری ختم کیا جائے۔
نیپرا نے ناکارہ آئی پی پیز میں 10سال کی توسیع ”بانٹ“دی
حافظ نعیم الرحمان نے کہاکہ دیگر ممالک میں چند سو روپے میں ماسٹر کر لیتے ہیں یہاں لوگ ہزاروں روپے ادا کرتے ہیں۔قرضے کا جگڑا ہوا نظام چند لوگوں کی وجہ سے ہے۔جس نے یہ معاہدہ کیئے ہیں انکو آئین کے مطابق سزا دی جائے۔گورنمنٹ کی بھی بہت ساری آئی پی پیز ہیں۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ پھر پیپلز پارٹی پھر ن لیگ یہ کیا چل رہا ہے۔پیٹی آئی کے دور میں کمیٹی بنی رپورٹ بنی لیکن آئی پی پیز کے معاہدہ ختم نہیں ہوئے۔شریف خاندان اور منشاء گروپ،حبیب اللہ کی آئی پی پیز ہیں۔ہزاروں ڈالر کما چکے ہیں کیوں نہیں یہ ہماری جان چھوڑتے۔چائنہ کیساتھ بات چیت کی جائے۔چائنہ نے ہمارے ساتھ تعاون کیا چائنہ ہمارا دوست ہے۔