تحریک انصاف سے اتحادپرمولاناکھل کر بول پڑے
تحریک ا نصاف سے اتحاد پرمولانافضل الرحمان نے کہا کہ وہ کہتے ہیں نا سی اینڈ ویٹ۔۔ ویٹ اینڈ سی۔۔۔ دیکھو اور انتظار کرو۔
پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سوال کیا کہ کیا پی ڈی ایم طرز کا کوئی اور اتحاد بننے جارہا ہے؟ کیا عید الاضحیٰ کے بعد پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد کرکے کوئی تحریک چلانے جارہے ہیں؟
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ وہ کہتے ہیں نا سی اینڈ ویٹ۔۔ ویٹ اینڈ سی۔۔۔ دیکھو اور انتظار کرو۔
مولانا سے پھر صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے کوئی سوالات بھجوائے تھے۔
مولانا فضل الرحمان نے جواب دیا کہ ایسا کوئی سوال ہے نہ کوئی جواب، یہ ہو ٹیوبرز کے شوشے ہیں۔
صحافی نے کہا کہ مولانا یہ بتائیے کہ ‘آپ’ کون ہیں؟
نان فائلرز ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے تو ان سے اضافی لیوی وصول کی جائے گی، وزیر مملکت برائے خزانہ
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آپ میرا انداز تکلم ہے، یہ آپ بھی جانتے ہیں آپ کون ہے۔اڈیالہ جیل والے سے کوئی رابطہ نہیں جب تحریک انصاف سے کوئی پیشرفت ہوگی تو بتائیں گے ۔
صحافی نے سوال کہ مولانا آپ بار بار کس کو کہہ رہے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان نے صحافی کو جواب دیا کہ مجھے آپ اور عوام سب کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ آپ کون ہے۔ہماری طرف سے پی ٹی آئی کیلئے سیز فائز ہے کوئی بیان کوئی ماضی کی بات ہم نہیں دہرا رہے۔مگر ابھی تک پی ٹی آئی کی طرف سے کوئی مشخص آدمی نہیں، ہر کوئی جیل سے باہر آکر کہتا ہے خاں صاحب نے یہ کہا۔یا تو خود عمران صاحب خود باہر آئیں جیل سے، اس کے بعد کچھ واضح ہوگا۔
مولانا فضل الرحمان کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال میں نئے الیکشن کے سوا کوئی حل نہیں ہے۔ہم اسمبلیوں استعفے دینے والے نہیں وہاں کردار ادا کرنے والے لوگ ہیں۔