معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی
وزیراعظم شہبازشریف کو معاشی ٹیم نے اقتصادی سروے رپورٹ پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں معاشی ٹیم کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
معاشی ٹیم نے وزیراعظم کو اقتصادی سروے 2023.24 کی دستاویزات پیش کی۔
واضح رہے کہ وزیرخزانہ نے مالی سال 2023-24کا اقتصادی سروے پیش کردیا۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نےمالی سال 2023-24کااقتصادی سروے پیش کردیا۔
پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں تنازع کی وجوہات کیا ہیں؟
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کامعاشی ٹیم کے ہمراہ بریفنگ میں کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی سکڑ گئی۔جب میں پرائیویٹ سیکٹرع میں تھا تب میں کہتا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے۔آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے سوا ہمارے پاس کوئی پلان بی نہیں۔
وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ مالی سال 2022-23میں شرح نمو2فیصد کمی ہوئی تھی ۔ان مسائل کے ساتھ ہم نے مالی سال 2023-24کاآغاز کیا۔جی ڈی پی کی گرؤتھ میں مشکلات آئیں اس میں کوئی راکٹ سائنس نہیں۔2023اور 24شروع ہوا تو روپیہ 29فیصد گراوٹ کا شکار ہوا۔اسی دوران زرمبادلہ ذخائر بھی کم ہونا شروع ہوئے۔