پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر پہلی جیت کا مزہ چکھ لیا
نیویارک میں جاری ٹی20ورلڈ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو ہرا کر پہلی جیت کا مزہ چکھ لیا۔
کینیڈا کی جانب سے ملنے والا 107 رنز کا ہدف پاکستان نے تین وکٹوں پر حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے ناقابل شکست نصف سنچری بنائی۔پاکستان کے محمد رضوان نے ناقابل شکست 53 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کے آوٹ ہونے کھلاڑیوں میں بابر اعظم نے 33، صائم ایوب نے 6 اور فخر زمان نے 5 رنز بنائے۔
زرمبادلہ کے ذخائر میں 62لاکھ ڈالر کی کمی
کینیڈا نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر 106 رنز بنائے تھے۔کینیڈا کے ایرون جانسن نے 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔پاکستان کے حارث روف اور محمد عامر نے دو دو جبکہ شاہین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔