سینیٹ میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود 4بل منظور

سینیٹ میں اپوزیشن کی مخالفت اور واک آؤٹ کے باوجود حکومت نے 4بل منظور کروالئے۔

سینیٹ سے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 ،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 ،پاکستان  پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ ترمیمی میں بل 2024،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2024،کثرت رائے سے منظور کر ائے گئے۔

چاروں بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کئے۔چاروں بل گزشتہ روز قومی اسمبلی سے منظور کئے جا چکے ہیں۔

ہنگامی بنیادوں پر بل منظور کرانے پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیاگیا۔

پنجاب کے ٹیکس فری بجٹ میں  کیا مہنگا ہو ا اور کیا سستا ؟

 

اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اچانک بل پیش کردئیے گئے جو افسوسناک ہے۔ ان بلوں کے مسودے اج دوپہر میرے دفتر بھجوائے گئے۔یہ بل منظوری سے قبل کمیٹیوں کو بھجوانا ضروری ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ چاروں بل آرڈیننس کی شکل میں پہلے سے موجود تھے۔یہ بل کل سے سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ یہ ہماری ریاست کی آئی ایم ایف سے کمٹمنٹ ہے۔مخالفت برائے مخالفت نہیں ہونی چاہئے،کل سے بجٹ آرہا ہے۔بجٹ اجلاس میں کل سے بجٹ کے سوا کسی اور معاملے پر بات نہیں ہوسکے گی۔

بلوں کی منظوری کے خلاف اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ کرگئی۔

Back to top button