ہلدی والےدودھ کےفائدے نےماہرین صحت کو حیران کردیا

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ ہلدی میں پائے جانے والے قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی بیکٹیریل اجزاء جسم کو نزلہ، زکام اور مختلف انفیکشنز سے بچاتے ہیں۔
جدید تحقیق کے مطابق ہلدی والا دودھ قدیم دیسی علاج اور گھریلو ٹوٹکوں میں ایک مؤثر نسخہ سمجھا جاتا ہے، جس کے بے شمار فوائد ہیں۔ اس میں ہلدی اور دودھ کی غذائیت ایک دوسرے کے اثرات کو بڑھا دیتی ہے۔
ہلدی والا دودھ گٹھیا، جوڑوں کے درد اور پٹھوں کی اکڑن میں یہ نہایت مفید ہے کیونکہ یہ سوزش کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
رات کو سونے سے قبل ہلدی دودھ پینے سے ذہنی دباؤ میں کمی آتی ہے، دماغ کو سکون ملتا ہے اور نیند بہتر ہوتی ہے۔ یہ ہاضمے کو درست رکھنے، پیٹ پھولنے اور گیس کی شکایات دور کرنے میں بھی معاون ہے۔
ہلدی دودھ خون صاف کرنے میں مدد دیتا ہے، جس سے جلد پر دانے اور کیل مہاسے کم ہوتے ہیں اور چہرے پر نکھار آتا ہے۔ دودھ میں موجود کیلشیم اور وٹامن ڈی جبکہ ہلدی میں پائی جانے والی سوزش کم کرنے والی خصوصیات ہڈیوں اور جوڑوں کے درد میں آرام پہنچاتی ہیں۔
مزید برآں، ہلدی دودھ جسم کو حرارت دیتا ہے، سانس کی نالیوں کو صاف کرتا
ہے اور کھانسی یا گلے کی خراش میں افاقہ دیتا ہے۔ ہلدی جگر کو صاف کرکے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
