روس اوریوکرین جنگ کا خاتمہ کرکےامن چاہتے ہیں،ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں جنگ سب کے لیے بہتر اور پائیدار انداز میں ختم ہو، میرا یقین ہے کہ روس اور یوکرین بھی جنگ خاتمہ چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی ملاقات جاری ہے، جہاں ٹرمپ نے اپنے ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ ختم کرنے کا یہ بہترین موقع ہے، ہم یوکرینی عوام کی خوشحالی کے خواہش مند ہیں۔ اگر حالات درست سمت میں آگے بڑھے تو یوکرین اور روسی صدور کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کا انعقاد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ وقتی نہیں ہونا چاہیے کہ دو سال بعد دوبارہ لڑائی چھڑ جائے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے کہا کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کے سفارتی اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور دنیا کو امن کے قیام کی حمایت کرنی چاہیے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس-یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے متحرک ہیں۔ حالیہ دنوں میں وائٹ ہاؤس میں ان کی زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی جبکہ گزشتہ ہفتے وہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے بھی ملے تھے۔ آج کی ملاقات سے قبل ٹرمپ نے زیلنسکی کو جنگ بندی کی شرائط سے بھی آگاہ کیا۔
