یورپ میں قیامت خیزگرمی سے ہلاکتوں کی تعداد2ہزارتک پہنچ گئی

ی کے سبب چل بسے۔یورپ میں قیامت خیز گرمی، سپین اور فرانس میں جون کے مہینے میں 2 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ ہوئیں۔
سپین میں جون کے مہینے میں شدید گرمی کے باعث ایک ہزار اٹھائیس افراد کی اموات ہوئیں، فرانس میں بھی ایک ہزار افراد شدید گرم
حکام نے سپین، جرمنی، اٹلی، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ میں آئندہ ہفتے ایک اور شدید ہیٹ ویو آنے کا خدشہ ظاہر کردیا، پرتگال میں بھی شدید گرمی کا ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
امریکا میں بھی خطرناک گرمی کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گرمی کی یہ لہر دراصل آنے والے وقت کی ایک جھلک ہے، آئندہ برسوں کی گرمیاں اس سے بھی زیادہ سخت ہوں گی، انہوں نے یورپ کو گرمی سے بچاؤ کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
ڈبلیو ایچ او نے 6 جولائی کو یورپ میں گرمی کی صورتحال اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
