قطر پر حملے کا فیصلہ میرا نہیں، نیتن یاہو کا تھا ، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر پر حملے کا فیصلہ ان کا نہیں بلکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ قطر پر یکطرفہ بمباری نہ تو امریکا اور نہ ہی اسرائیل کے مقاصد کو آگے بڑھاتی ہے۔ ’’یہ فیصلہ نیتن یاہو کا تھا، میرا نہیں،‘‘ صدر ٹرمپ نے واضح کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کو قطر کے ساتھ دفاعی تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

ٹرمپ کے مطابق قطر ایک خودمختار ریاست اور امریکا کا قریبی اتحادی ہے جو ہمارے ساتھ مل کر امن کے قیام کی کوششوں میں شریک ہے، جبکہ حماس غزہ کے عوام کی مشکلات سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

امریکا نے قطر کو اسرائیلی حملے سے قبل آگاہ کیا تھا ، ترجمان وائٹ ہاؤس

ادھر وائٹ ہاؤس نے اس سے قبل دعویٰ کیا تھا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملے سے قبل قطری حکام کو آگاہ کر دیا گیا تھا، تاہم قطر نے اس بیان کی تردید کر دی۔

قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وضاحت کی کہ ’’امریکی حکام کی کال حملے کے دوران موصول ہوئی، اس بات میں کوئی صداقت نہیں کہ ہمیں پیشگی اطلاع دی گئی تھی‘‘۔

Back to top button