رات دیرتک جاگنےکی عادت دماغی صحت کیلئےخطرناک قرار

ماہرین صحت نے خبردارکیاہے کہ رات دیرتک جاگنےکی عدالت دماغی صحت کیلئےکافی حد تک خطرناک ہوسکی ہے۔
طبی تحقیق کے مطابق رات گئے تک جاگنے کے عادی افراد کو دماغی صحت سے جڑے مسائل کا سامنا صبح جلد جاگنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔
ایسٹرن فن لینڈ یونیورسٹی کی تحقیق میں 2266 افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ان افراد کو 3 گروپس میں تقسیم کیا گیا، جن میں سے ایک گروپ صبح جلد جاگنے والے افراد پر مشتمل تھا، دوسرا گروپ رات گئے تک جاگنے والوں کا تھا جبکہ تیسرے گروپ میں وہ افراد تھے جو نہ تو صبح جلد اٹھتے تھے اور نہ ہی رات گئے تک جاگتے تھے۔
ان افراد میں انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات کا تجزیہ کیا گیا اور دیکھا گیا کہ ان کی دفتری ذمہ داریاں کس حد تک ان کے فارغ وقت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
تحقیق کے نتائج میں بتایا گیا کہ رات گئے تک جاگنے والے افراد میں دماغی صحت کے مسائل زیادہ عام ہوتے ہیں۔
