مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین ہے: پاکستان

 

 

 

پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین کو قرار دے دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

پاکستانی عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کیا جائے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کا تشدد اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع تشویشناک ہے، اسرائیل کے امتیازی اقدامات نسلی امتیاز پر مبنی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔

UAEمیں مقیم پاکستانیوں کی جبری بے دخلی شروع؟

ان کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ میں جاری در اندازیوں اور مقدس مقامات کی پامالی فوری بند کی جائے، لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے 2 ہزار سے زائد شہری جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں۔

Back to top button