امریکی پاسپورٹ پر ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کا انوکھا فیصلہ

 

 

 

امریکی پاسپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر شامل کرنے کا انوکھا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ یہ اعلان امریکا کی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا۔

امریکا میں ایک متنازع اقدام سامنے آیا ہے جس کے تحت محدود ایڈیشن پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، جس پر موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تصویر اور ان کے سنہری دستخط شامل ہوں گے۔

واشنگٹن میں ایک تقریب کے دوران نئے پاسپورٹ کا نمونہ پیش کیا گیا، جس میں ٹرمپ کی تصویر آزادی کے اعلامیے کے پس منظر کے ساتھ دکھائی گئی۔ایک اور ڈیزائن میں بانیانِ امریکا کی تاریخی پینٹنگ شامل کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ خصوصی پاسپورٹ محدود مدت کے لیے صرف دارالحکومت میں دستیاب ہوگا اور اس کے حصول کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں لی جائے گی۔

 

دوسری جانب اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ حزبِ اختلاف کے رہنماؤں نے اس اقدام کو صدر کی ذاتی تشہیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی وسائل کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرنا جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

Back to top button