امریکی ناکہ بندی : 20 سے زائد جہاز ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں پھنس گئے

 

 

 

آبنائے ہرمز میں امریکا کی ناکہ بندی کے باعث 20 سے زائد جہاز ایرانی بندرگاہ چاہ بہار میں پھنس گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے عائد کی گئی بحری ناکہ بندی کے باعث ایران کی تجارتی سرگرمیاں شدید متاثر ہو گئی ہیں، جس کے نتیجے میں چاہ بہار بندرگاہ پر 20 سے زائد جہاز پھنس کر رہ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ ناکہ بندی سے قبل چاہ بہار بندرگاہ پر روزانہ اوسطاً 5 جہاز لنگر انداز ہوتے تھے لیکن موجودہ صورتحال میں بحری آمد و رفت تقریباً معطل ہو چکی ہے اور جہاز بندرگاہ پر ہی رکے ہوئے ہیں۔

ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر امریکی پابندیاں عائد

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ چاہ بہار جیسے اہم بندرگاہ پر سرگرمیوں کی معطلی نہ صرف ایران بلکہ خطے کی مجموعی تجارت پر بھی اثر انداز ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ بندرگاہ وسطی ایشیا اور دیگر علاقوں کے لیے اہم تجارتی راستہ سمجھی جاتی ہے۔

Back to top button