عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 24 فیصد تک اضافہ متوقع: ورلڈ بینک

ورلڈ بینک نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رواں سال 24 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔جو 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد بلند ترین سطح ہوگی۔
ایران کے خلاف جاری جنگ کے اثرات کے نتیجے میں عالمی بینک نے پیش گوئی کی ہےکہ 2026 میں مجموعی اشیائے صرف کی قیمتوں میں 16 فیصد اضافہ ہوگا جس کی بنیادی وجہ توانائی اور کھاد کی بڑھتی قیمتیں جب کہ کئی اہم دھاتوں کی ریکارڈ سطح پر قیمتیں ہوں گی۔
علاوہ ازیں برینٹ خام تیل کی اوسط قیمت 2026 میں 86 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا امکان ہے۔
عالمی بینک کاکہنا ہےکہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں اور آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل میں رکاوٹوں نے جہاں سے عالمی سمندری تیل تجارت کا تقریباً 35 فیصد گزرتا ہے،تیل کی فراہمی میں ریکارڈ سطح کا بڑا جھٹکا پیدا کیا ہے،جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر عالمی یومیہ تیل سپلائی میں ایک کروڑ بیرل تک کمی واقع ہوئی۔
