ایران کے 35 اداروں اور شخصیات پر امریکی پابندیاں عائد

 

 

 

امریکی حکومت نے ایران کےخلاف معاشی شکنجہ مزید کستےہوئے 35 اداروں اور شخصیات پر نئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کےمطابق ان اداروں اور شخصیات پر الزام ہےکہ وہ ایران کے بینکنگ کے شعبے کی مدد کررہے ہیں اور انہوں نے اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی تیل کی ترسیل میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

محکمہ خزانہ کے ذیلی ادارے او ایف اے سی نے خبردار کیا ہےکہ ایسے بینک اور مالیاتی ادارے بھی کارروائی کی زد میں آسکتے ہیں جو ان کمپنیوں سے کاروبار جاری رکھےہوئے ہیں اور جو آبنائے ہرمز کے راستے ادائیگیوں کے نظام میں شامل ہیں۔

ایران چاہتا ہے ہم جلد از جلد آبنائے ہُرمز کھول دیں: صدر ٹرمپ

امریکی حکام نے چین کے صوبے شینڈونگ میں قائم آئل ریفائنریز کا حوالہ دیتےہوئے کہاکہ وہاں موجود متعدد نجی کمپنیاں ایرانی تیل کی درآمد اور ریفائننگ میں کردار ادا کررہی ہیں۔

Back to top button