امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا

امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
رحیم یارخان میں گزشتہ شب ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں لاہور کے معروف امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم خواجہ تعریف عرف طیفی بٹ مارا گیا۔
ذرائع کےمطابق طیفی بٹ کو گزشتہ روز پولیس دبئی سے پاکستان واپس لائی تھی اور تفتیش کےلیے لاہور منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے رحیم یار خان کےقریب پولیس پر فائرنگ کردی۔فائرنگ کے نتیجےمیں طیفی بٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا .
ڈی ایس پی سی سی ڈی سید حسین حیدر، ڈی او سی سی ڈی انسپکٹر عبدالہادی اور کانسٹیبل صغیر علی ملزم کو لانےوالی ٹیم کا حصہ تھے۔ طیفی بٹ کو دو گاڑیوں پو مبینہ طور پر سی سی ڈی کی حراست سے فرار کرایا گیا۔فرار دینےوالوں کے تعاقب کے دوران پولیس نے حملہ آوروں کا پیچھا کیا۔
اس مبینہ مقابلے کےدوران سی سی ڈی ڈرائیور نور علی دائیں بازو پر گولی لگنے کے باعث زخمی ہوا۔حکام نے ابھی واقعے کی مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جب کہ شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔
