ایم این ایز کی تنخواہوں میں اضافےکااختیارقومی اسمبلی کومل گیا

ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافےکیلئےوزارت خزانہ اور حکومت کا اختیار ختم،قومی اسمبلی کوتنخواہوں میں اضافے کااختیارمل گیا۔
کابینہ ذرائع کےمطابق ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہیں اورمراعات میں اضافے کیلئے قومی اسمبلی خودفیصلہ کرےگی۔اس سےقبل ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں، مراعات میں اضافےکیلئےوزارت خزانہ سےمشاورت کی جاتی تھی اب ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں،مراعات میں اضافےکیلئے وزارت خزانہ سےمشاورت نہیں ہو گی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ اراکین قومی اسمبلی کےتمام الاؤنسزمیں اضافےکااختیار حکومت کے پاس نہیں ہو گا۔جبکہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ میں چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والانےایکٹ میں ترمیم کی سفارش کی تھی کہ سینٹ ارکان کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافےکیلئےسینیٹ کواختیارات دیےجائیں۔
وزیراعظم کی یواین سیکرٹری جنرل سےملاقات،کشمیر،غزہ کی صورتحال پر تشویش کااظہار
ذرائع کےمطابق وزارت خزانہ کےایکٹ میں ترامیم کرکےارکان قومی اسمبلی کےساتھ سینیٹرزکوبھی شامل کیاجائے،تنخواہوں اورمراعات میں اضافےکا قومی اسمبلی اور سینیٹ کااختیارہے۔ارکان قومی اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظورہوچکاہے۔
