پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اس اقدام کو سراہتے ہیں : عظمیٰ بخاری

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہےکہ فوجی تنصیبات پر حملے کرنے اور کروانے والے ایک ہی گینگ کے پارٹنر ہیں ج بکہ گینگ آہستہ آہستہ ایکسپوز ہورہا ہے۔ پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔
اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہاکہ اب کچھ بھی پوشیدہ نہیں رہا کہ 9 مئی کا ماسٹر مائنڈ کون ہےاور اس کے سہولت کار کون تھے، عمران خان کے اب نقاب اترنا شروع ہوگئے ہیں، محسن کشوں اور احسان فراموشوں کی ہر ریس میں عمران خان اول نمبر پر آئے ہیں۔
9مئی واقعات،بشریٰ بی بی سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل
صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری نے کہاکہ فوج میں خود احتسابی کاعمل خوش آئند ہے اور پاکستان کے عوام پاک فوج کے سپہ سالار کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، باقی بھی جن جگہوں پر نو مئی کے ماسٹر مائنڈ کےسہولت کار ہیں ان اداروں کو خود احتسابی کا عمل شروع کرنا پڑےگا۔
انہوں نے کہا کہ جب تک 9 مئی کے ایک ایک کردار اور سہولت کار کو کٹہرے میں کھڑا نہیں کیاجاتا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، پاکستان کےعوام اس بات کا شدت سے انتظار کررہے ہیں کہ شہداء کا تمسخر اڑانے والے کب کٹہرے میں لائ جاتے۔ شہداء کی مائیں، بہنیں اور بیٹیاں سوا سال بعد بھی ہمارےنظام عدل کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
