پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 16 اگست سے 9 روپے 20 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے،جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں نرخوں میں کمی بتائی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں گزشتہ 15 دن کے دوران 3 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔تاہم اس کا انحصار حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرح پر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8روپے 50 پیسے سے 9 روپے 20پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 سے 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کو تین نئے محکموں میں تقسیم کردیا گیا
گزشتہ 15 روز کےدرمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت گرکر 84 ڈالر فی بیرل جب کہ ڈیزل کےنرخ کمی کے بعد 91 ڈالر پر آگئےہیں۔
موجودہ 15 دن کےدوران دونوں مصنوعات پردرآمدی پریمیم پیٹرول پر 9 ڈالر اور ڈیزل پر 5 ڈالر فی بیرل پربرقرار ہے،دوسری طرف ڈالر کےمقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔
