کے پی میں گورنر راج کا خطرہ اب بھی موجود ہے : سلمان اکرم راجا

 

 

 

 

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے خدشے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا خطرہ اب بھی موجود ہے۔ اس فیصلے پر تعجب نہیں ہوگا، لیکن افسوس ضرور ہوگا۔

 

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کروائی جاتی تو یہ خلافِ آئین ہوگا، حکومت ملاقات نہ کروانے کے حوالے سے کسی آئین و قانونی شق کا حوالہ نہیں دیتی۔

سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ جو فیصلے اس نظام میں کیے گئے وہ دھونس پر مبنی ہے۔

 

 

Back to top button